’بلاول بھٹو بالغ ہوگیا ہے‘

’بلاول بھٹو بالغ ہوگیا ہے‘
’بلاول بھٹو بالغ ہوگیا ہے‘
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو بالغ ہوگئے ہیں، ن لیگ کو اگر براڈ شیٹ معاملے پر جسٹس (ر) عظمت سعید کا نام قبول نہیں تو کیا جسٹس قیوم یا افتخار چوہدری کو سربراہ بنادیں؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے قوم کا بہت وقت ضائع کیا ہے، بلاول بھٹو بالغ ہوگیا ہے، اس نے ٹھیک کہا ہے کہ عدم اعتماد ان کا قانونی حق ہے جلسوں سے کچھ نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ عظمت سعید ایک بہت بڑے جج کا نام ہے لیکن براڈ شیٹ کے معاملے پر ن لیگ کو ان کا نام قبول نہیں ہے، تو کیا جسٹس (ر) عبدالقیوم کو سربراہ بنادیں، کیا انہیں افتخار چوہدری قبول ہے؟ ن لیگ نے یہ وطیرہ بنالیا ہے کہ وہ اہم شخصیات کے شایانِ شان بات نہیں کرتے، 85 سے 100 ملین ڈالر کی نئی جائیدادیں آرہی ہیں، کسی بھی پارٹی نے جرم کیا ہو اس کو پھکی ملنی چاہیے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو الیکشن کمیشن کے باہر فری ہینڈ دیا گیا تھا، مدارس کے طلبہ نے وہاں کے مظاہرے میں بہت ذمہ داری کا ثبوت دیا۔انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان سے کوئی بھی پیچھے نہیں ہٹ رہا، سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کی پنجاب سے ایک نشست میں اضافہ ہوگا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -