جامعہ کراچی، شعبہ کمپیوٹر سائنس اور اپلائیڈ فزکس ایوننگ پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ

جامعہ کراچی، شعبہ کمپیوٹر سائنس اور اپلائیڈ فزکس ایوننگ پروگرام کا داخلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       کراچی (اسٹاف رپورٹر) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اخترکے مطابق ایوننگ پروگرام میں داخلے برائے سال 2023 ء کے لئے شعبہ کمپیوٹرسائنس بی ایس ایس ای/ بی ایس سی ایس اوراپلائیڈ فزکس کا داخلہ ٹیسٹ اتوار22جنوری 2023 ء کو صبح 11:00 بجے شعبہ کمپیوٹرسائنس اور شعبہ سیاسیات جامعہ کراچی میں منعقدہوا۔شعبہ کمپیوٹرسائنس بی ایس ایس ای،بی ایس سی ایس اور شعبہ اپلائیڈ فزکس کی 270 نشستوں کے لئے 1668 داخلہ فارم جمع کرائے گئے جبکہ 1202  امیدواروں نے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی۔واضح رہے کہ داخلہ فارم جمع کرانے والوں میں 321 ایسے امیدوار بھی شامل ہیں جو11 دسمبر2022 ء کو ہونے والے بی ایس فرسٹ ایئر مارننگ پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ میں 50 یا اس سے زائدنمبرزحاصل کرکے کامیاب ہوچکے ہیں انہیں مارننگ پروگرام کاداخلہ ٹیسٹ پاس کرنے کی وجہ سے ایوننگ پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی ضرورت نہیں، ان کے مارننگ پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ اسکو ر کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے نتائج جاری کئے جائیں گے۔ وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر، کراچی یونیورسٹی اسسمنٹ اینڈ ٹیسٹنگ سروس(کے یواے ٹی ایس) کے کنوینر ورجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید،ممبرکے یواے ٹی ایس پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک،رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم پروفیسر ڈاکٹرنصرت ادریس،ڈائریکٹر ایوننگ پروگرام پروفیسرڈاکٹرنبیل احمد زبیری،ناظم امتحانات ڈاکٹر سید ظفر حسین،سینئرمیڈیکل آفیسرڈاکٹر وفاالطاف اورمیڈیکل آفیسرڈاکٹر حسان اوج ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اورانتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔علاوہ ازیں داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں اور ان کے والدین کی رہنمائی کے لئے ہیلپ ڈیسک کے ساتھ ساتھ (واچ اینڈوارڈ) کے عملے کو داخلی راستوں اور فیکلٹی کے اطراف تعینات کیا گیا تھا۔داخلہ ٹیسٹ کے نتائج 23 جنوری کو تمام امیداروں کے پورٹل پر اَپ لوڈ کردیئے جائیں گئے جبکہ حتمی داخلہ فہرست26 جنوری 2023 ء کو جاری کی جائے گی۔