سعودی عرب میں اہم تعیناتی ،سارہ بنت عبدالرحمن السید انڈر سیکریٹری فار پبلک ڈپلومیسی افیئرز مقرر

سعودی عرب میں اہم تعیناتی ،سارہ بنت عبدالرحمن السید انڈر سیکریٹری فار پبلک ...
 سعودی عرب میں اہم تعیناتی ،سارہ بنت عبدالرحمن السید انڈر سیکریٹری فار پبلک ڈپلومیسی افیئرز مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں خواتین کو اہم عہدوں پر فائز کرنے کے عمل میں اہم تعیناتی کی گئی ہے سعودی وزارت خارجہ میں سعودی خاتون انڈر سیکریٹری فار پبلک ڈپلومیسی افیئرز مقرر کر دی گئی. 

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سارہ بنت عبدالرحمن السید کو انڈر سیکریٹری فار پبلک ڈپلومیسی افیئرز مقررکیا ہے۔ 

سارہ السید 2007 میں امریکہ کی جارج میسن یونیورسٹی سے ہیلتھ سسٹم مینجمنٹ میں گریجویشن کیے ہوئے ہیں، وہ قائم مقام معاون سیکریٹری برائے وزارت صحت کے منصب پر فائز رہ چکی ہیں 2017 سے 2019 کے درمیان وزارت صحت میں عالمی تعاون کے  ادارے کی ڈائریکٹر جنرل تھیں.  سارہ السید 20 برس سے زیادہ بین الاقوامی عہدوں پر کام کا تجربہ رکھتی ہیں.

مزید :

عرب دنیا -