ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمن لاڑک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ بیس پرائس اسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر سے) حکومت سندھ کے محکمہ لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سرکاری زمینوں کےحوالے سے بنائی گئی ڈسٹرکٹ بیس پرائس اسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمن لاڑک کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں کمیٹی کے میمبراں ڈپٹی کمشنر ون جاوید احمد ڈاہری، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی، ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسر عمرکوٹ محمد عالم سومرو، مختیارکار عمرکوٹ عزیز اللہ چاچڑ، ڈسٹرکٹ رجسٹرار عمرکوٹ، ایگریکلچر اسٹیک ہولڈر غلام اکبر درس، لوکل اسٹیٹ بزنس کے نمائندے سید قمر حسین شاہ، انفارمیشن آفیسر محمد اسلم اور دیگر نے شرکت کی،
اس موقع پر تعلقہ عمرکوٹ کے 10 دیہوں میں سرکاری اراضی پر تعمیر ہونے والے تین عوامی منصوبوں جن میں تھر کول بلاک ٹو سے نیوچور تک ریلوے ٹریک،ایس آئی ایف سی کے حوالے سے نئیں تعمیر ہونے والے واٹر چینل کی سی سی لائننگ اور گریں پاکستان کے حوالےسے شروع ہونے والے پروجیکٹ کو سرکاری اراضی دینے کے حوالے سے نئیں سرکاری ریٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا،
ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمٰن لاڑک نے کمیٹی کے تمام ممبران کی اتفاق رائے سے تعلقہ عمرکوٹ کے مختلف دیہوں جس میں کپلور، لالہ بہہ، کچولی، ڈوڈھار، موکل بہہ اور دیگر دیھوں کے سرکاری زمین کے ریٹ فی ایکڑ 2 لاکھ روپے مقرر کیا گیاجبکہ دیہہ سارنگ سر کی سرکاری زمین کا ریٹ 6 لاکھ فی ایکڑ اور دیھ بانھاری کی سرکاری زمین کا ریٹ فی ایکڑ پانچ لاکھ روپے مقرر کیا گیا۔