رینجرز ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس، دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق سخت کارروائی کا فیصلہ

رینجرز ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس، دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق سخت کارروائی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت اجلاس، سیکٹر کمانڈرز سمیت اعلیٰ افسران کی شرکت۔ ترجمان رینجرز کے مطابق، اجلاس میں کراچی شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق، اجلاس میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے اچانک رونما ہونے والے واقعات کے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔ واقعات کی بھرپور اور مربوط تحقیقات کا فیصلہ ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور تمام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی

مزید :

صفحہ اول -