زلفی بخاری نے تفتان میں قرنطینہ سہولیات سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی

  زلفی بخاری نے تفتان میں قرنطینہ سہولیات سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل سید ذوالفقار عباس بخاری نے غیر ملکی میڈیا ادارے کی جانب سے تفتان میں قرنطینہ سہولیات سے متعلق غلط رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ اتوار کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مذکورہ ادارے نے سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کیا اور تفتان میں جانے اور وہاں حقیقی صورتحال معلوم کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ گارڈین نے سنی سنائی باتوں اور افواہوں پر مبنی رپورٹ دی ہے، حقائق جاننے کیلئے گارڈین نے زمینی صورتحال معلوم کرنے کی زحمت ہی نہیں کی جو عام طور پر آفت زدہ اور جنگ سے متاثرہ علاقوں میں رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ انہوں نے گارڈین کو مشورہ دیا کہ وہ فی الوقت برطانیہ کے معاملات پر توجہ دے۔
زلفی بخاری

مزید :

صفحہ اول -