لانڈھی جیل میں کلرک اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ میں لڑائی، چھریاں مارنے کا الزام

لانڈھی جیل میں کلرک اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ میں لڑائی، چھریاں مارنے کا الزام
لانڈھی جیل میں کلرک اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ میں لڑائی، چھریاں مارنے کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کی لانڈھی جیل میں کلرک کی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سے لڑائی ہو گئی، کلرک نے اپنے افسر کامران شیخ پر چھریاں مارنے کا الزام لگا دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کلرک اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے درمیان قیدیوں سے مبینہ رشوت لینے کا جھگڑا ہے اور ماضی میں بھی ان کی لڑائیاں ہوتی رہی ہیں۔

کلرک نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کامران احمد شیخ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا جس پر پولیس ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے میں مصروف ہے۔