یورپی کمیشن کا ماحول دوست کار ساز صنعت کو فروغ دینے کا منصوبہ

یورپی کمیشن کا ماحول دوست کار ساز صنعت کو فروغ دینے کا منصوبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برسلز (اے پی پی)یورپی کمیشن ماحول دوست کار ساز صنعت کو فروغ دینے کے لیے 100 ارب یورو مختص کرنا چاہتا ہے، اس رقم کا بڑا حصہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں پر خرچ کیا جائے گا، 2025ء تک یورپ بھر میں دو ملین چارجنگ سٹیشنز بھی بنانے کا منصوبہ ہے۔ کمیشن کے مطابق بلاک میں ماحول دوست کاروں کے فروغ کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں گے۔
س کے علاوہ ان گاڑیوں کی چارجنگ کے لیے چارجنگ سٹیشنز بھی بنائے جائیں گے۔انھوں نے بتایا کہ کورونا بحران کے دوران کار ساز صنعت شدید متاثر ہوئی ہے، اپریل کے دوران یورپ میں گاڑیوں کی خرید وفروخت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ چین کے بعد یورپ گاڑیوں کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے، اس صنعت سے تقریبا تین لاکھ کمپنیاں منسلک ہیں جن میں 13.8 ملین سے زائد افراد ملازمت کر رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -