وزیر اعلیٰ پنجاب کا بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کو فون، خیریت دریافت کی

وزیر اعلیٰ پنجاب کا بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کو فون، خیریت دریافت کی
وزیر اعلیٰ پنجاب کا بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کو فون، خیریت دریافت کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب نے بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ عثمان بزدار نے ظفر مسعود کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اور صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سردار عثمان بزار کا کہنا تھا کراچی طیارہ حادثہ ایک قومی سانحہ ہے، اس سانحہ پر ہر دل غمگین اور آنکھ اشکبار ہے، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور رنج ہوا ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، المناک حادثے کے نتیجے میں بچھڑنے والوں کا دکھ ان کے پیارے ہی جانتے ہیں۔

گزشتہ روز کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کے طیارے میں سوار بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود معجزانہ طور پر محفوظ رہے، انہیں ساوتھ سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔