حکومت کا سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ،انتظامات کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات

  حکومت کا سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ،انتظامات کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت کا سہولت بازار قائم کرنے کا فیصلہ، چیف سیکرٹری کی انتظامات کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری،اشیاء ضروریہ کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمدکرایا جائے گا تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں اشیا ء ضروریہ بالخصوص آٹا، چینی، پولٹری کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں سہولت بازاروں کے قیام کا جائزہ لیا گیا چیف سیکرٹری پنجاب کاپولٹری کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے میکانزم تیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اشیاء ضروریہ کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمدکرایا جائیگا انہوں نے کہا کہ تحصیل سطح پر سہولت بازاروں کو جلد فعال کیا جائے اشیاء کی رعایتی نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائیگی اشیا ء خوردونوش کی قیمتوں، طلب اور رسد پر کڑی نظر ر کھی جائے کسان پلیٹ فارمز قائم کرنے کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں چیف سیکرٹری پنجاب نے مزید کہا کہ پرائیویٹ زرعی منڈیوں کے قیام کی حوصلہ افزائی کی جائے  اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری پنجاب کو آگاہ کیاگیاکہ پرائیویٹ زرعی منڈیوں کیلئے2 لائسنس جاری کئے جا چکے ہیں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف بھی کریک ڈان جاری ہے،رواں ماہ گرانفروشی پر 3099 افراد گرفتار،2413 مقدمات درج اور9 کروڑ86 لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے، بریفنگ کیدوران بتایاگیا کہ کارروائیوں میں ہزاروں بوری چینی، گندم اور آٹا برآمد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت،خوراک کمشنر کی اجلاس میں شرکتڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
سہولت بازار