نیشنل کراٹے چمپیئن شپ کل سے شروع ہوگی
لاہور (سپورٹس رپورٹر)واپڈاسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام 25 ویں نیشنل کراٹے چمپیئن شپ ( مینز) اور 11 ویں چمپیئن شپ ( ویمنز)کل سے شروع ہو گی ۔چمپیئن شپ میں ملک بھر سے 10 ٹیمیں شرکت کریں گی ،جس میں واپڈا ، پاکستان آرمی، پولیس، ریلویز، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، اسلام آباداور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں ۔
تین روزہ چمپیئن شپ نیشنل کراٹے فیڈریشن کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے ، تقسیم انعامات اور چمپیئن شپ کی اختتامی تقریب 26 نومبر کو 3 بجے سہ پہر واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگی۔ واپڈا کے کھلاڑی مینز اور ویمنز دونوں کیٹیگریز میں اپنے ٹائٹل کا بھر پور دفاع کریں گے۔ واضح رہے کہ واپڈا کی مینز کراٹے ٹیم گزشتہ 20 سال سے اورویمنز کراٹے ٹیم گزشتہ 10 سالوں سے نیشنل چمپیئن ہے ۔