کوٹ لکھپ ، رکشہ ڈرائیور کا اندھا قتل ، ، قریبی دوست نے ذاتی رنجش پر موت کے گھاٹ اتار دیا

کوٹ لکھپ ، رکشہ ڈرائیور کا اندھا قتل ، ، قریبی دوست نے ذاتی رنجش پر موت کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن محمد ابرار نیکوکار نے کہا ہے کہ کوٹ لکھپت کے علاقہ میں رکشہ ڈرائیور محمد انور کو اس کے قریبی دوست محمد عرفان نے ذاتی رنجش کی بناء پر موت کے گھاٹ اتارا اور نعش رکشہ میں لے جا کر پسرور کے علاقہ میں رکشہ ایک اسٹینڈ پر کھڑا کردیا۔ ایس پی ابرار نیکوکار نے گزشتہ شام ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سب انسپکٹر رضاقت علی اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے شب و روز محنت کر کے رکشہ ڈرائیور محمد انور کا ٹیلی فون ڈیٹا اوردیگر پہلوؤں پر تفتیش کی اور اس کے دوست عرفان کو شامل تفتیش کیا گیا تو اس نے اندھے قتل کا اعتراف کردیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن کے ہمراہ ایس پی ماڈل ٹاؤن آپریشن حسنین حیدر بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ والدین نوعمر بچوں کی مناسب دیکھ بھال کریں ، ان کو آوارہ گردی اور بلاوجہ گھروں سے باہر گھومنے سے باز رکھیں تو نوجوان طبقہ گمراہ ہونے اور جرائم کی دنیا میں پاؤں رکھنے سے بچ سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقبول رکشہ ڈرائیور اور ملزم عرفان دونوں نوجوانی سے ہی آوارہ گھومتے تھے اور ملزم عرفان نے نوعمری سے جرائم کی دنیا میں پاؤں رکھا ہوا تھا۔ ملزم عرفان کا کریمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے جس پر مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -