قانون ساز کمیٹی میں آئی جی سندھ کو شامل نہ کرنے کے خلاف درخواست

قانون ساز کمیٹی میں آئی جی سندھ کو شامل نہ کرنے کے خلاف درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قانون ساز کمیٹی میں آئی جی سندھ کو شامل نہ کرنے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست کرامت علی ودیگر نے بیرسٹر فیصل صدیقی کے توسط سے دائر کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ 7 ستمبر کو عدالت نے پولیس افسران کی تقرری تبادلوں اور مدت سے متعلق نیا ڈرافٹ بنانے کی ہدایت دی۔ صوبائی کابینہ نے نیا ڈرافٹ بنانے سے متعلق کمیٹی میں آئی جی سندھ کو شامل نہیں کیا۔ سندھ حکومت عدالتی فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد نہیں کر رہی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے قانون سازی پر رپورٹ طلب کی جائے۔