نجی سکول ٹیچر کا 4سالہ بچے پر مبینہ تشدد، بچے کی بینائی متاثر ہونے کا خدشہ
بدین(ڈیلی پاکستان آن لائن)بدین کے ٹنڈوباگوکے نجی سکول میں ٹیچرکے مبینہ تشددسے4سال کے بچے کی آنکھ متاثر ہو ئی ہے ۔
والدین نے الزام لگایا ہے کہ نرسری جماعت کا بچہ ٹیچر کے تشدد سے بےہوش ہوگیا تھا،پولیس کے مطابق واقعہ کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی مزیدکارروائی کی جائےگی۔
ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق بچے کی آنکھ کاآپریشن کیاگیا لیکن اس کی بینائی بحال ہونےکاامکان کم ہے۔
دوسری طرف سکول انتظامیہ کا موقف ہے کہ بچے کی آنکھ ضائع ہونے کا واقعہ سکول میں پیش نہیں آیا۔