’ حکومت کااثر چکوال اور بورے والا تک بھی نظر نہیں آتا ‘ تجزیہ کار ایاز امیر کادعویٰ

’ حکومت کااثر چکوال اور بورے والا تک بھی نظر نہیں آتا ‘ تجزیہ کار ایاز امیر ...
’ حکومت کااثر چکوال اور بورے والا تک بھی نظر نہیں آتا ‘ تجزیہ کار ایاز امیر کادعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ حکومت کی انتظامی گرفت کمزور ہے ، حکومت کااثر چکوال اور بورے والا تک نظر نہیں آتا ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت بے یقینی کی کیفیت ہے لیکن انتشار نہیں ہے ،انتشار ایران، عراق اور لبنان میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پر مسلسل تنقید کی جارہی ہے اور ان کے اتحاد ی بھی کہہ رہے ہیں کہ حکومت کی سمت نظر نہیں آرہی ۔
ایاز امیر کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے دعوے کئے جاتے ہیں کہ خسارے میں کمی ہوگئی ہے لیکن ملک میں روپے کی کوئی قدر بھی ہونی چاہئے کہ سو روپے میں عوام کچھ تو خرید سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی انتظامی گرفت کمزور ہے ، حکومت کااثر چکوال اور بورے والا تک بھی نظر نہیں آتا ۔

مزید :

قومی -