مولانا فضل الرحمان کے سمدھی "غلام علی " گورنر خیبرپختونخوا بن گئے

مولانا فضل الرحمان کے سمدھی "غلام علی " گورنر خیبرپختونخوا بن گئے
مولانا فضل الرحمان کے سمدھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت عارف علوی نے مولانا فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی کو گورنر خیبر پختونخوا تعینات کر دیا ہے ۔

 نجی ٹی وی چینل " ڈان نیوز"کے مطابق صدر  مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرٹیکل 101 کے تحت وزیر اعظم شہباز شریف کی سفارش  پر غلام علی کو گورنر خیبر پختونخوا تعینات کیا ہے۔

واضح رہے کہ غلام علی جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سابق سینیٹر اور مولونا فضل الرحمان کے سمدھی بھی ہیں ، غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختونخوا تعیناتی کی سفارش مولانا فضل الرحمان نے ہی کی تھی۔ 

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز "کے مطابق  غلام علی آج ہی  بطور گورنر خیبر پختونخوا  حلف اٹھائیں گے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ  ان سے حلف لیں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -