جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے حق کی حمایت کر دی
حیدر آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )جماعت اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے حق کی حمایت کر دی ۔
"جیو نیوز " کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حیدرآباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے حق کی حمایت اور حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کا ملک بند کرنے کا مقصد تو حکومت نے خود ہی پورا کردیا ہے۔