موجودہ حکمران خود نظام کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں،مسرت جمشید چیمہ

موجودہ حکمران خود نظام کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں،مسرت جمشید چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکمران خود نظام کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں لیکن انگلیاں دوسروں کی طرف اٹھائی جارہی ہیں۔ 2018ء میں کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت میں آنے والوں کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کئی دہائیوں سے اقتدر پر براجمان ہے لیکن عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی تو درکنار ان سے دو وقت کی روٹی بھی چھینی جارہی ہے۔ ٹیکسز کے بوجھ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے جبکہ حکمران دودھ اور شہد کی نہریں بہا دینے کے دعوے کرتے نہیں تھکتے ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ عوام اب تبدیلی لانے کا اٹل فیصلہ کر چکے ہیں اسی لئے حکمرانوں کے چہروں کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں ۔