پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو کے خاتمے کا عالمی دن کل منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو کے خاتمے کا عالمی دن کل منایا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر )پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو کے خاتمہ کا عالمی دن کل24اکتوبر کو منایا جائیگا۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت ، محکمہ صحت اور صحت کے شعبہ میں خدمات سر انجام دینے والی این جی اوز کے زیر اہتمام کانفرنسز ، ورکشاپس، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا ۔


اس موقع پر اس عزم کا بھی اظہارکیا جائیگا کہ پاکستان کو پولیو فری خطہ بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر اس عزم کا اعادہ کرنا ہو گا کہ پاکستان کوپولیو فری بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور پاکستان کا ہر طبقہ وطن عزیزکو پولیو سے نجات دلانے کیلئے اپنی اپنی سطح پر بھر پور کردار ادا کریگا۔