پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے درمیا ن تعلقات بہت خراب ہیں :زحیم اللہ یوسف زئی کا دعویٰ

پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے درمیا ن ...
پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے درمیا ن تعلقات بہت خراب ہیں :زحیم اللہ یوسف زئی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی رحیم اللہ یوسف زئی نے کہاہے کہ افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہت خراب ہیں، زلمے خلیل زاد نے اپنے مضامین میں پاکستان کو دہشت گرد ریاست قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا اور ان کی پاکستان کے بارے میں رائے بہت منفی رہی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے رحیم اللہ یوسف زئی نے کہا کہ افغانستان میں انتخابات ہونا بہت بڑی بات تھی کیونکہ یہ انتخابات ساڑھے آٹھ سال بعد ہوئے ہیں، انتخابات میں بہت سے مشکلات تھیں اور سکیورٹی کی بھی کمی تھی ، افغان الیکشن کمیشن کے دعوے کے مطابق ٹرن آﺅٹ کافی رہا ہے لیکن نتائج کا اعلان دس نومبر کو کیا جائیگا ، اس سے خدشہ ہے کہ نتائج میں تاخیر سے شکوک و شبہات پیدا ہونگے اور بہت سے امیدوار ان نتائج کونہیں مانیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ان انتخابات سے افغانستان میں استحکام نہیں آئے گا ۔اس وقت امریکہ اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات شروع ہونے سے استحکام پیدا ہونے کی امیدتھی لیکن طالبان کے قندھار حملہ کے بعد جس میں ایک امریکی جرنیل جنرل جیفرے بھی زخمی ہوئے ہیں، مذاکرات کے عمل میں بھی پیچیدگی پیدا ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کیلئے امریکی کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہت خراب ہیں ، زلمے خلیل زاد کی پاکستان کے بارے میں رائے بہت منفی رہی ہے اور انہوں نے اپنے مضامین میں پاکستان کودہشت گرد ریاست قرار دینے کا بھی مطالبہ کیاتھا ۔

مزید :

قومی -