سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کل بیرون ملک روانہ ہوں گے

سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کل بیرون ملک روانہ ہوں گے
سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کل بیرون ملک روانہ ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے لیے کل مکہ روانہ ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کل عمرے کی ادائیگی کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ مکہ روانہ ہوں گے اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں ہونے والے ریفرنس میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔مزید بتایا کہ جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے بعد یکم نومبر کو ملک میں واپس آئیں گے۔

خیال رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ کے سینئرترین جج ہیں اور 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد پارلیمانی کمیٹی نے انہیں چیف جسٹس کے عہدے کے لیے نامزد نہیں کیا تھا اور تیسرے نمبر پر موجود جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا تھا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو ریٹائر ہوجائیں گے اور 26 اکتوبر کو نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اپنے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے باعث جسٹس یحییٰ آفریدی کی حلف برداری کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔

مزید :

قومی -