حکومت پنجاب کامحرم الحرام کے موقع پرحساس اضلاع کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کرنے کاحکم

حکومت پنجاب کامحرم الحرام کے موقع پرحساس اضلاع کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے موقع پرحساس اضلاع کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کاحکم دیا ہے جس سے حساس اضلاع میں خصوصی (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
مانیٹرنگ سیل بنائے جائیں گے جہاں پرڈرون کیمروں کی مددسے سیکورٹی کے انتظامات کوفول پروف بنانے میں مددلی جاسکے گی ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے موقع پرسیکورٹی کے غیرمعمولی حفاظتی اقدامات کرنے کے لیے حساس اضلاع کے ڈی سی اوز،ڈی پی اوزکوخصوصی ہدایات جاری کردی ہیں پنجاب کے حساس اضلاع میں ضلع رحیم یارخان کوبھی شامل کیے جانے کاامکان ہے۔