سماءنیوز کا یہ اینکر ٹی وی پر انتہائی شرمناک اشارے کرتا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

سماءنیوز کا یہ اینکر ٹی وی پر انتہائی شرمناک اشارے کرتا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
سماءنیوز کا یہ اینکر ٹی وی پر انتہائی شرمناک اشارے کرتا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی وی بالخصوص نیوز چینلز سے لوگ توقع رکھتے ہیں کہ یہاں انتہائی شائستہ لوگ ہوتے ہیں جو اپنے دماغ کو ہر وقت حاضر رکھ کر خبریں پہنچانے کا کام کرتے ہیں لیکن بعض اوقات نیوز چینلز کی ٹیم میں باہم رابطوں کا فقدان بھی پیدا ہوجاتا ہے جس کے باعث ایسی ایسی حرکتیں ہوجاتی ہیں کہ دیکھنے والے آنکھوں پر ہاتھ رکھ لیتے ہیں۔
نیوز چینلز کی اکثر نشریات براہ راست نشر ہوتی ہیں جس کے باعث تھوڑی سی غائب دماغی بڑی غلطی کا سبب بن جاتی ہے ۔ چینلز انتظامیہ اپنے پینل پروڈیوسرز اور اینکرز کو حاضر دماغ رکھنے کیلئے مختلف جرمانے بھی کرتی ہے لیکن پھر بھی کبھی کبھار بشری تقاضوں کے باعث غلطیاں ہوجاتی ہے۔ اس کا عملی مظاہرہ پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران سما ٹی وی پر دیکھنے کو ملا۔ جس وقت میچ انتہائی آخری لمحات میں داخل ہوچکا تھا اور لوگوں کے دلوں کی دھڑکنیں تیز تر تھیں تو ایسے میں شعیب ملک نے چھکا لگا کر پاکستانیوں کی امیدیں جگائیں۔ اس چھکے پر سٹیڈیم میں موجود ایک بچے نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور اپنی مڈل فنگر بلند کرتا ہوا کیمرے پر پکڑا گیا۔


جس وقت سٹیڈیم میں یہ ہورہا تھا اس وقت سما کے نیوز سٹوڈیو میں موجود اینکرز فیصل کریم اور کرن آفتاب بھی باقی پاکستانیوں کی طرح بچے کی اس حرکت پر ہنس رہے تھے ۔ اسی دوران فیصل کریم نے بچی کی نقل کرتے ہوئے اسی کی حرکت دہرائی تو اتنی دیر میں پروڈیوسر نے غائب دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹوڈیو کے اندر کا منظر براہ راست نشر کردیا۔ اینکرز نے معاملے کو کور کرنے کی کوشش کی لیکن پھر بھی خاتون اینکر کرن آفتاب کی لائیو نشریات کے دوران ہنسی نہیں رکی۔سوشل میڈیا پر اینکرز کی اس حرکت پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔