امریکی وزیرانصاف کی ٹرمپ کی معزولی کے لیے جاسوسی کی تجویز

امریکی وزیرانصاف کی ٹرمپ کی معزولی کے لیے جاسوسی کی تجویز
امریکی وزیرانصاف کی ٹرمپ کی معزولی کے لیے جاسوسی کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی بھی ان کے حوالے سے عجیب وغریب خیالات رکھتے اور اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے ٹرمپ سے ڈانٹ کھاتے رہتے ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق امریکی نائب وزیر انصاف روڈ روزنسٹین نے ایک بیان میں کہاکہ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرعدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق روز نسٹین نے تجویز دی کہ ٹرمپ کی وائیٹ ہاؤس میں موجودگی کے دوران ان کی جاسوسی کی جائے تاکہ امریکی انتظامیہ میں ان کے حوالے سے پائی جانے والی بے چینی کو مزید پھیلایا جائے۔ اس طرح صدرڈونلڈ ٹرمپ کی معزولی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔اگرچہ روز نسٹین نے امریکی اخبار کی خبر کو من گھڑت قرار دیا ہے، تاہم اخبار لکھتا ہے کہ انہوں نے اپنے ساتھیوں سے بات چیت میں ٹرمپ انتظامیہ کے بعض ارکان کو دستور کی دفعہ 25 میں ترمیم کے لیے استعمال کرنے کی تجویز دی تھی،کیونکہ ٹرمپ منصب صدارت کی ذمہ داریاں کما حقہ ادا نہیں کرسکے ہیں۔روز نسٹین کا یہ بیان ٹرمپ کی طرف سے وفاقی تحقیقاتی دفتر کے ڈائریکٹر جیمز کومی کی برطرفی کے بعد سامنے آیا ۔ انہیں امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا۔