بنگلہ دیشی باؤلر نے کیوی بیٹر کو اس طریقے سے آؤٹ کردیا کہ کپتان نے ہی کھیلنے کے لیے واپس بلا لیا

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے ڈھاکہ میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سپورٹس مین سپرٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔
بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر حسن محمود نے ایش سوڈھی کو نان سٹرائیکر اینڈ پر منکڈ آؤٹ کیا اور تھرڈ امپائر نے ایش سوڈھی کو رن آؤٹ قرار دے دیا۔
بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس نے پویلین جاتے ایش سوڈھی کو واپس بلا لیا۔ اس پر ایش سوڈھی نے حسن محمود کو سپورٹس مین سپرٹ پرگلے لگالیا۔
Litton Das called back Ish Sodhi after he was mankad by Hasan Mehmud!!!
— Stop that Cricket (@StopthatCric) September 23, 2023
What do you think about the decision?#BANvNZ | #CricketTwitter pic.twitter.com/wPjLLR6gkm