خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی 

خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی 
خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 471 روپے کمی سے 2 لاکھ 33 ہزار 110  روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر  کمی کے بعد 2 ہزار 617 ڈالر فی اونس ہے۔ 

مزید :

بزنس -