لاہور میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز کے ساتھ وارداتیں کرنے والے گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ موچی پولیس نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز کے ساتھ وارداتیں کرنے والے گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتارکر لیا ہے۔
گرفتار ملزمان سے لاکھوں مالیت کے 2عدد لیپ ٹاپ، قیمتی گھڑیاں ، موبائل فونز اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔ ایس پی انویسٹی گیشن فرحت عباس کا کہنا ہے ملزمان آن لائن رائیڈ بک کرواتے اور اس کو واردات کا نشانہ بناتے تھے،واردات کے بعد موقع سے فرار ہو جاتے تھے، ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان سابقہ ریکارڈیافتہ ہیں اور دوران تفتیش اس نوعیت کی متعدد وارداتوں کاانکشاف کیا ہے۔