آپریشن کے بجائے مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل ہیں،افغانستان سے مثبت پیغام موصول ہوا ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

آپریشن کے بجائے مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل ہیں،افغانستان سے مثبت پیغام ...
آپریشن کے بجائے مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل ہیں،افغانستان سے مثبت پیغام موصول ہوا ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کسی بھی آپریشن میں عام شہریوں کی شہادت قبول نہیں۔ آپریشن کے بجائے مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل ہیں۔دہشت گردی میں ہمارے 80 ہزار لوگ شہید ہوچکے ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات کی تجویزپرتنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کیلئے تیار ہے،نام مانگ لیے، افغانستان سے بات چیت کیلئے اس ہفتے قبائل کے وفد کے نام وفاق کو بھجوا دئیے جائیں گے۔ حکومتی سطح پر جلد افغانستان سے مذاکرات ہوں گے۔افغان حکومت کی جانب سے مثبت پیغام موصول ہوا ہے اور جلد ہی صوبائی حکومت کی جانب سے ایک وفد مذاکرات کے لیے افغانستان روانہ کیا جائے گا۔صوبائی حکومت اور افغان حکومت کے درمیان بات چیت ہوگی تاکہ دونوں طرف کے مسائل کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔

انہوں نے افغانستان سے متعلق وفاقی وزیر دفاع کے حالیہ بیان کو ‘انتہائی افسوسناک’ قرار دیا اور کہا کہ ایسے بیانات حالات کی سنگینی کو نظر انداز کرتے ہیں۔افغان حکومت چاہتی ہے کہ مسائل کا پرامن حل نکلے، اور ہمیں ان کی طرف سے ایک مثبت پیغام موصول ہوا ہے۔ ہم مذاکراتی عمل کو آگے بڑھائیں گے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو امن اور استحکام مل سکے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے گفتگو کے دوران اپنے خلاف مقدمات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آزادی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ملک کے اندر اس وقت شدید لا قانونیت ہے۔ ہم عوام کی حقیقی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہم جلسے کرکے یہ ثابت کریں گے کہ قوم آج بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔

ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت کے ساتھ میچ صرف کھیل نہیں، جذبات کا معاملہ ہوتا ہے۔بار بار ہار دیکھنے کو مل رہی ہے۔ بھارت کے ساتھ میچ ایک عام میچ نہیں ہوتا، پوری قوم اس میں جیت کی امید رکھتی ہے۔کرکٹ میں فتح و شکست کا عمل چلتا رہتا ہے، لیکن کارکردگی میں تسلسل اور عزم کی ضرورت ہے تاکہ پاکستانی ٹیم عوام کی امیدوں پر پورا اتر سکے۔