ایشیا ءکپ، اس پچ پر فاسٹ باؤلرز کوابتدا ء میں مدد مل سکتی ہے، کمنٹیٹر سائمن ڈول

ایشیا ءکپ، اس پچ پر فاسٹ باؤلرز کوابتدا ء میں مدد مل سکتی ہے، کمنٹیٹر سائمن ...
ایشیا ءکپ، اس پچ پر فاسٹ باؤلرز کوابتدا ء میں مدد مل سکتی ہے، کمنٹیٹر سائمن ڈول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظبی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول نے میچ سے قبل پچ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابوظہبی کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار نظر آ رہی ہے۔ یہاں پہلے اننگز کا اوسط سکور 170 رنز جبکہ جیتنے والی ٹیم کا اوسط سکور 183 رنز رہا ہے۔

ڈول کے مطابق پچ پر گھاس کی اچھی تہہ موجود ہے جو فاسٹ بولرز کو ابتدائی مدد فراہم کرسکتی ہے، تاہم سپنرز کے لیے زیادہ امکانات نظر نہیں آ رہے۔ نئے بال کے ساتھ ٹیسٹ میچ والی لائن اور لینتھ پر بولنگ کرنا کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر بیٹرز بڑے شاٹس کھیلیں تو انہیں ہوا کے رخ کے ساتھ کھیلنے کا فائدہ ہوگا۔ ڈول نے یہ بھی نشاندہی کی کہ نئے بال کے دوران سلپ فیلڈرز بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ان کے مطابق سری لنکا کو مقابلے میں برتری حاصل کرنے کے لیے 180 سے 190 رنز کا ہدف مقرر کرنا ہوگا۔

مزید :

کھیل -