میں نے پاک، بھارت جنگ سمیت 7 جنگیں رکوائی ہیں،اس دوران اقوام متحدہ کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیاگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

میں نے پاک، بھارت جنگ سمیت 7 جنگیں رکوائی ہیں،اس دوران اقوام متحدہ کی جانب سے ...
میں نے پاک، بھارت جنگ سمیت 7 جنگیں رکوائی ہیں،اس دوران اقوام متحدہ کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیاگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے پاک ،بھارت جنگ سمیت 7 جنگ رکوائی ہیں، جنگ بندی کے دوران اقوام متحدہ کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ 

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا میں اقوام متحدہ میں اصلاحات کرنا چاہتا ہوں۔ جنگ بندی کے دوران اقوام متحدہ کہاں تھی، اقوام متحدہ اپنی استعداد کار کے مطابق کام نہیں کر رہی۔ ساتوں جنگیں ان ملکوں کے قائدین کے ساتھ بات کر کے رکوائیں۔

ٹرمپ نے مزید کہاامریکا اپنی خود مختار ی اور مفادات کا دفاع کرے گا۔ امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں کے راستے بند ہو گئے ہیں۔ سابق امریکی حکومت نے ہمارے ملک کو بے پناہ مسائل سے دو چار کیا۔ امریکا کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے۔