بھارت کی طرف سے سکھ یاتریوں کو پاکستان نہ آنے دینا تکلیف دہ ہے، صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ

بھارت کی طرف سے سکھ یاتریوں کو پاکستان نہ آنے دینا تکلیف دہ ہے، صوبائی وزیر ...
بھارت کی طرف سے سکھ یاتریوں کو پاکستان نہ آنے دینا تکلیف دہ ہے، صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی جانب سے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں عشائیہ، برطانیہ سے آئے 75 سکھ یاتریوں اور ممبرز پی ایس جی پی سی نے شرکت  کی۔  اعزازی قونصل جنرل سری لنکا، ازبکستان اور پرتگال  نے بھی خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا پاکستان کی سرزمین سکھ برادری کے لیے مقدس ہے،  سکھ یاتری ہمارے بھائی ہیں، ان کی خدمت ہمارا فرض ہے، حکومت اور عوام نے ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا ہے، پاکستان تمام مذاہب کے ساتھ بھائی چارے کے تعلقات کو مضبوط بناتا رہے گا، وزیرِاعظم اور وزیرِاعلیٰ پنجاب کی قیادت میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے اقدامات جاری ہیں۔

رمیش سنگھ اروڑہ  نے مزید کہا  حکومت پاکستان مذہبی آزادی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، بھارت کی طرف سے سکھ یاتریوں کو پاکستان نہ آنے دینا تکلیف دہ ہے، پاکستان کی عوام سکھ یاتریوں کا بے صبری سے انتظار کرتی ہے، واپسی پر سکھ یاتریوں کو پیار و محبت کے ساتھ رخصت کیا جاتا ہے۔