سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب طاہر رضا ہمدانی کا بزنس فسیلیٹیشن سینٹر لاہور کا دورہ

سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب طاہر رضا ہمدانی کا بزنس فسیلیٹیشن سینٹر لاہور ...
سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب طاہر رضا ہمدانی کا بزنس فسیلیٹیشن سینٹر لاہور کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب طاہر رضا ہمدانی نے بزنس فسیلیٹیشن سینٹر لاہور کا دورہ کیا۔صوبائی سیکرٹری   بزنس فسیلیٹیشن سینٹر کے تمام کاؤنٹرز پر گئے، سینٹر کی ورکنگ اور آپریشنل امور کا جائزہ لیا۔مینجر بزنس فسیلیٹیشن سینٹر عابد سلیمی نے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں  بریفنگ دی۔
 سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب طاہررضاہمدانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں پنجاب کے 6 بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اورکاروباری سہولت مراکز کے قیام سے سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور ہوئی ہیں۔5 وفاقی اور 28 صوبائی محکمے ایک ہی چھت تلے سرمایہ کاروں کو ضروری سہولیات دے رہے ہیں اور ان سہولت مراکزسے مختلف کاروباری سرگرمیوں کے لیے صرف 15 دنوں میں این او سی جاری ہورہے ہیں۔

سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب نے بزنس فسیلیٹیشن سینٹر کے کاؤنٹرز پر موجود مختلف محکموں کے نمائندوں سے ان کی ورکنگ کے بارے میں دریافت کیا۔ صوبائی سیکرٹری کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز اب تک مختلف کاروباری سرگرمیوں کیلئے 56541 این او سی جاری کرچکے ہیں۔این او سی کے حصول کیلئے 61712درخوستیں موصول ہوئی ہیں اور بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز میں 20814افراد کو مشاورت فراہم کی گئی ہے۔صوبائی سیکرٹری کو بتایاگیاکہ اب تک 83176 افراد ان 6 بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز کا دورہ کرچکے ہیں۔