فہیم صفدر افی جان کی نئے ویڈیو ’’دس تیری کی مرضی‘‘میں ماڈلنگ
لاہور(فلم رپورٹر )نوواردماڈل فہیم ایچ صفدر گلوکار افی جان کی نئی ویڈیو’’دس تیری کی مرضی‘‘ میں ماڈلنگ کریں گے۔ اس ویڈیو کی ڈائریکشن نوید رضا دیں گے جبکہ کیمرہ مین اسد نور ہوں گے اس ویڈیو میں ان کے ہمراہ افی جان اور ماڈل چندا پرفارم کریں گی۔فہیم ایچ صفدر نے بتایاکہ ان کا یہ پہلا ویڈیوہے ان کی کوشش ہے کہ اپنے کام سے ثابت کریں کہ وہ ایک اچھے ماڈل ہیں انہوں نے کہاکہ اس ویڈیو کو ٹی وی چینلز پر چلانے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی ریلیز کیا جائے گااور ان کے پرستار بتائیں گے کہ وہ اس میں کس حد تک کامیاب ہوئے ہیں۔