پاناما کیس میں نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں : عمران خان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین تحریک انصا ف عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما کیس پر نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔
نیو نیوز کے مطابق بنی گالہ میں لینڈ مافیا اور غیر قانونی تعمیرات کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ آمد پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ن لیگ کے لیڈر کو کرپٹ قرار دیا مگر مسلم لیگ نواز اپنے لیڈر کو کرپٹ قرار دیئے جانے پر جشن منا رہی ہے ۔
عمران خان نے پاناما کیس کے فیصلے کے حوالے سے لیگی قیادت اور کارکنوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ یاد رہے بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات اور لینڈ مافیا کے سرگرم ہونے کی شکایات پر چیف جسٹس نے معاملہ کا از خود نوٹس لے رکھا ہے جس کی سماعت کیلئے عمران خان آج سپریم کورٹ پہنچے ہیں۔