پی ٹی آئی فنڈز کیس کی سماعت کے دوران توہین عدالت کی درخواست کا جواب جمع نہ کرانے پر چیف الیکشن کمشنر عمران خان کے وکیل پر برہم

پی ٹی آئی فنڈز کیس کی سماعت کے دوران توہین عدالت کی درخواست کا جواب جمع نہ ...
 پی ٹی آئی فنڈز کیس کی سماعت کے دوران توہین عدالت کی درخواست کا جواب جمع نہ کرانے پر چیف الیکشن کمشنر عمران خان کے وکیل پر برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی فنڈز کیس کی سماعت کے دوران توہین عدالت کی درخواست کا جواب جمع نہ کرانے پر چیف الیکشن کمشنر عمران خان کے وکیل پر برہم ہو گئے ۔

دنیا بھر کی عدالتیں اختلافی نوٹ لکھتی ہیں ، قانون نا سمجھنے والے میڈیا پر بول رہے ہیں : چیف جسٹس ثاقب نثار کا عمران خان سے مکالمہ

میڈ یا رپورٹس کے مطابق آج تحریک انصاف کے پارٹی فنڈز کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ عمران خان کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست کا جواب کہاں ہے ؟جس پر عمران خان کے وکیل نے انور منصور نے کا کہ الیکشن کمیشن پہلے اپنے دائرہ سماعت کا تعین کرے ،اس کے بعد توہین عدالت کا جواب دیں گے ۔اس جواب کو سن کر چیف الیکشن کمیشنر برہم ہو گئے اور کہا کہ اگر ہمارا دائرہ اختیار نہیں تو کیا آپ گالیاں نکالیں گے ،یہ عجیب بات ہے کہ دائرہ اختیار ہوا تو جواب دیں گے ۔انہوں نے عمران خان کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوچاہیے تھا کہ اپنے موکل کوسمجھاتے لیکن آپ تو خود اپنے موکل کے رنگ میں رنگے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ توہین عدالت کا جواب نہ آنے پر حکم جاری کریں گے ۔اس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ اگر آپ مجھے سننا ہی نہیں چاہتے تو کیا بات کروں ؟جواب میں چیف الیکشن کمشنر نے کا کہ ڈھائی سال سے تو آپ کو سن ر ہے ہیں ،آپ نے اب سیاسی باتیں شروع کردی ہیں ۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی عمران خان کی کپتانی میں کرکٹ کھیلی

مزید :

قومی -اہم خبریں -