پاناما کیس فیصلے کے بعد کور کمانڈر اجلاس ،پاک فوج نے بڑا اعلان کردیا

پاناما کیس فیصلے کے بعد کور کمانڈر اجلاس ،پاک فوج نے بڑا اعلان کردیا
پاناما کیس فیصلے کے بعد کور کمانڈر اجلاس ،پاک فوج نے بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے کیس پاناما لیکس کے فیصلے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی ہے جس میں پاناما لیکس کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ہے ۔اجلاس کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈر کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاناما لیکس کیس کے فیصلے کے بعد جے آئی ٹی میں فوج سے متعلق ادارے قانونی اور شفاف کارروائی میں اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے کیے جانے والے اعتماد کو پورا کیا جا سکے ۔اجلاس میں ملک بھر میں جاری آپریشن رد الفساد کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اسلامی عسکری اتحاد، پاک فوج کے مزید پانچ ہزار حاضر سروس افسر اور جوان سعودی عرب بھیجے جانے کا امکان

مزید :

قومی -اہم خبریں -