پاکستان تحریک انصاف نے پاناما کیس فیصلے کو بنیاد بنا کر چیئرمین نیب کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے پاناما کیس کے فیصلے کی بنیاد پر چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ملک میں احتساب کے سب سے بڑے ادارے کا سربراہ غیرجانبدار نہیں، وزیراعظم نوازشریف اور ان کا خاندان غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پایاگیا لیکن چیرمین نیب نے ان کے خلاف اپنا اختیار استعمال نہیں کیا۔
ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف کے سعودی عرب پہنچتے ہی سعودی عسکری اتحاد کو بڑی کامیابی مل گئی
تحریک انصاف کے ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ پاناما کیس کے فیصلے میں میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے پر رضامند نہیں اور نیب کا رویہ بھی غیرمناسب ہے، عدالت کے اس فیصلے کے بعد عوام کے سامنے نیب کا تشخص تباہ ہوا جب کہ چیئرمین نیب نے اپنی نااہلی کے باعث اپنے عہدے کا وقار بھی مجروح کیا۔
ثانیہ مرزا کی نئی تصویر سامنے آگئی ،مداحوں کی تنقید
ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ قمر زمان چوہدری نیب آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں فرائض سے غفلت برتنے پر چیئرمین نیب کے خلاف کارروائی کی جائے اور انہیں فوری کام سے روکا جائے اور اگرایسا نہ کیا گیا تو وزیراعظم اور ان کے بچوں کے خلاف تحقیقات میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔