بلدیہ عظمیٰ نے ڈسٹرکٹ ممبران کو شہر بھر میں پارکنگ فیس سے مستثنیٰ قرار دیدیا

بلدیہ عظمیٰ نے ڈسٹرکٹ ممبران کو شہر بھر میں پارکنگ فیس سے مستثنیٰ قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن)بلدیہ عظمیٰ لاہور نے ڈسٹرکٹ ممبران کو شہر بھر میں پارکنگ کی فیس سے مستثنیٰ قرار دیدیا ہے اس سلسلے میں جاری کئے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیہ عظمیٰ لاہور کے ممبران کی گاڑیوں کیلئے باقاعدہ سٹیکرزجاری کئے جائیں گے مذکورہ گاڑیاں شہر میں واقع کسی بھی پارکنگ سٹینڈپر جب کھڑی کی جائیں گی تو ڈسٹرکٹ ممبران پارکنگ کمپنی کو پارکنگ فیس ادا کرنے کے مجاز نہیں ہونگے واضح رہے کہ پارکنگ کمپنی اپنے بنائے گئے پارکنگ سٹینڈ پر گاڑی کھڑی کرنے کے صرف تیس روپے بطور پارکنگ فیس وصول کرتی ہے۔