بچہ کب اور کیسے پیدا ہوگا ؟ وہ انتہائی اہم لکیریں جو صرف خواتین کے ہاتھوں میں ہوتی ہیں ،یہ لکیریں دیکھ کر وہ کئی مسائل سے بچ سکتی ہیں

بچہ کب اور کیسے پیدا ہوگا ؟ وہ انتہائی اہم لکیریں جو صرف خواتین کے ہاتھوں میں ...
بچہ کب اور کیسے پیدا ہوگا ؟ وہ انتہائی اہم لکیریں جو صرف خواتین کے ہاتھوں میں ہوتی ہیں ،یہ لکیریں دیکھ کر وہ کئی مسائل سے بچ سکتی ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ)شادی کے بعد بسا اوقات اچھی بھلی ازدواجی زندگی غارت ہوجاتی ہے ۔ایسا عام طور پر اس وقت ہوتا ہے جب کوئی خاتون اولاد پیدا نہیں کرسکتی ۔اسے طعنے دئے جاتے ہیں ،وہ پیروں فقیروں کے دروں پر جاتی ہے ،علاج کراتی ہے اور جن کی مالی حیثیت اچھی ہوتی ہے وہ مصنوعی طریقے سے بھی بچے پیدا کرنے کا تجربہ کرتے ہیں ۔
دست شناسی کے علم کے مطابق وہ خواتین جو بچے تاخیر سے پیدا کرتی ہیں یا جوبانجھ پن کا شکار ہوتی ہیں ان کے ہاتھوں میں بعض نشان اور لکیریں ایسی ہوتی ہیں جو ان کے اس عارضہ کی نشاندہی کرتی ہیں ۔بعض خواتین کے ہاتھوں پر ایسے نشان نہیں ہوتے لیکن انہیں بھی بچوں کی پیدائش میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،ایسی خواتین علاج معالجہ سے اس قابل ہوجاتی ہیں کہ اپنی اولاد کی خواہش پوری کرسکیں ۔تاہم جن خواتین کے ہاتھوں پر یہ لکیریں اور نشان موجود ہوں ان کو خاص توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔
خواتین کے ہاتھوں میں چند لکیریں ایسی بھی ہوتی ہے جو شادی کے بعد اپنے وجود کو منواتی ہیں ۔ان میں سے کچھ لکیریں خواتین کے ازدواجی تعلقات کو ظاہر کرتی ہیں لیکن بعض ایسی ہیں جو خواتین میں بچوں کی پیدائش کے معاملات اور عمل تولید کی صحت بیان کرتی ہیں۔جیسا کہ زہرہ کے ابھار پر ایک مربع نما نشان کا موجود ہونا۔۔۔۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ایسی خاتون کے ہاں بچوں کی پیدائش میں تاخیر پیدا ہوسکتی ہے ۔یہ نشان اسقاط حمل (miscarriage) کی علامت ہے ۔
کلائی پر بھی جہاں کنگن موجود ہوتے ہیں،اس مقامپر عین زندگی کی اختتامیہ لکیر کے نیچے اگر جزیرہ موجود ہوتو یہ بھی حمل کے ضائع ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔اس جگہ اگر کنگن خمدار ہوجائے تو یہ ایسی خواتین کی نشاندہی کرتا ہے جن کے ہاں اولاد تاخیر سے پیدا ہوتی ہے۔ 
بعض خواتین کی زندگی کی لکیر کے درمیان سے ایک لکیر نکل کر قمر کے ابھار کی جانب چلی جاتی ہے ۔اس لکیر کا تعلق خواتین کی جنسی پیچیدگیوں سے ہوتا ہے۔انہیں پیشاب کی تکالیف کے علاوہ بچہ دانی میں کسی نقص کا مسئلہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان کو حمل ٹھہرنے میں کافی وقت لگتا ہے ۔اسی طرح دوسری انگلی کے نیچے ابھار پر کراس کا نشان موجود ہو تو یہ بانجھ ہونے کی علامت ہے۔(nizamdaola@gmail.com )