سکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی؛میرانشاہ میں بینک لوٹنے والے گینگ کاماسٹر مائنڈ گرفتار

سکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی؛میرانشاہ میں بینک لوٹنے والے گینگ کاماسٹر ...
سکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی؛میرانشاہ میں بینک لوٹنے والے گینگ کاماسٹر مائنڈ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرانشاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی اداروں نے میرانشاہ اور شمالی وزیرستان میں بینک لوٹنے والے گینگ کیخلاف بڑی کامیابی حاصل کرلی، حساس اداروں نے بینک لوٹنے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ نصیر اللہ کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق دوران حراست ملزم نصیر اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ بینک لوٹنے کیلئے ہتھیار، گاڑیوں کا بندوبست کا ذمہ بھی سونپا گیا تھا۔
میرانشاہ پولیس نے 20 اور21 مارچ کی رات کو گھرچھاپہ مارا تو وہ بھاگ نکلا تھا،21 مارچ کوملزم نے اپنے آپ کو سکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا۔
ملزم نصیر اللہ نے ساڑھے 39 لاکھ روپے بھی سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیئے جبکہ 7.2 ملین رقم میں سے 5.42 ملین روپے ریکورکر لئے جو بینک میں واپس جمع کرائے جا چکے ہیں،مزید ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔