پولیس چوکی پر ڈاکووﺅں کا حملہ، 2 اہلکار اغواء، 1 شہید، 1 ڈاکو ہلاک
گھوٹکی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گھوٹکی میں ڈاکووﺅں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 1 ڈاکو مارا گیا جبکہ 1 پولیس اہلکارشہید ہو گیا۔ڈاکو 2 پولیس اہلکاروں کو اسلحے سمیت اغواء کر کے لے گئے۔
روزنامہ جنگ نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکووﺅں نے گھوٹکی کے علاقے آندل سندرانی کی پولیس چوکی نمبر 5 کونشانہ بنایا۔چوکی پر حملے کے بعد پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو مارا گیا جبکہ 1 پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ڈاکو 2 پولیس اہلکاروں کو اسلحے سمیت اغواء کر کے ساتھ لے گئے۔واقعے کے بعد مزید نفری طلب کر لی گئی ہے،مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔