اربوں روپے کا سولر پلیٹس سکینڈل منظر عام پر آگیا
جھنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) احمد پورسیال کے علاقے میں سولرپلیٹس کے نام پر اربوں روپے کا سکینڈل منظرعام پر آگیا۔
جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال میں سولر پلیٹس کے نام پر شہریوں اور تاجروں کو لوٹنے والا اربوں روپے کا فراڈ منظر عام پر آگیا۔ ملزم سولر پلیٹس کے نام پر شہریوں اور تاجروں سے اربوں روپے بٹور کر رفو چکر ہوگیا، متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ صرف دو سے ڈھائی ارب روپے شہر احمد پور کا ہے جبکہ پورے پنجاب کا 14 سے 15 ارب روپے کا سیکنڈل ہے۔ بھاری بجلی بل کی وجہ سے ہم نے تنگ آکر سولر وغیرہ کا کام شروع کیا تھا، لوگوں سے ایڈوانس پیسے لیے مگر ہمیں مال نہیں ملا۔سولر پلیٹس کا جھانسہ دینے والا مرکزی ملزم کے فرار ہونے کے بعد احمد پور سیال کے دوکانداروں کا کاروبار کرنا مشکل ہو گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک ان کی کوئی شنوائی نہ ہوسکی۔متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سولر سکینڈل کے مرکزی ملزم کی فوری گرفتاری کے لیئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ انھیں ان کی رقم واپس مل سکے۔