وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے 

    وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے ڈپٹی سیکرٹری محمد احد کا  ایراء سے کیبنٹ ڈویژن تبادلہ کر دیا گیا،ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کی کوثر خان کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے  کر دی گئیں،کوثر خان اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن مین تقرری کی منتظر تھیں،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں تعینات گریڈ 19 کے عارف کریم کی خدمات وزارت صنعت و پیداوار واپس لے لی گئیں،ایڈمنسٹریٹو گریڈ 17 کے جنید اقبال خان کی خدمات بلوچستان سے سندھ حکومت کے سپرد کر دی گئیں،اسٹیبشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 20 کے محد آصف بلال لودھی 10 روزہ رخصت پر چلے گئے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفیکیشنز جاری کر دیئے۔
وفاقی بیوروکریسی 

مزید :

صفحہ آخر -