بنگلہ دیش نے ٹیم بھیجنے سے انکار کیا تو کیا کریں گے؟ احسان مانی نے دبنگ اعلان کر دیا

بنگلہ دیش نے ٹیم بھیجنے سے انکار کیا تو کیا کریں گے؟ احسان مانی نے دبنگ اعلان ...
بنگلہ دیش نے ٹیم بھیجنے سے انکار کیا تو کیا کریں گے؟ احسان مانی نے دبنگ اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ ہم نے سری لنکا کیخلاف سیریز کا کامیابی سے انعقاد کر کے دنیا کو یہ پیغام دیدیا ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور اب اگر بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان نہیں آئی تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رجوع کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے دورے کے بعد اب کوئی بھی ٹیم یہاں پر آ کر کھیل سکتی ہے اور اس کیلئے ایک دلیل یہ بھی ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فائیو میں شرکت کیلئے 425 غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
احسان مانی کا کہنا تھا کہ سری لنکن کھلاڑی یہاں آکر کافی خوش ہوئے، راولپنڈی اور کراچی میں ٹیسٹ میچ ہونا بڑا ٹرننگ پوائنٹ ہے، پاکستانی عوام نے ان میچز کو بھرپور انداز سے سپورٹ کیا، پاکستان نہ آنے والے سری لنکن کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ انہیں پاکستان آکر کر ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلنا چاہیے تھا۔
چیئرمین پی سی بی نے بنگلہ دیش ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش ٹیم کا ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کیلئے پاکستان نہ آنے کا اب کوئی جواز نہیں جبکہ بنگلہ دیش بورڈ سے ہونے والے بات کو ابھی منظرعام پر لا نہیں سکتے کیونکہ سابق کھلاڑیوں کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ جڑی ہوئی ہے، بنگلہ دیش یہاں آ کر ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلا گا تو معاملہ آئی سی سی میں جاسکتا ہے۔

مزید :

کھیل -