کراچی میں آج سے  سائبیرین ہوائیں چلیں گی

    کراچی میں آج سے  سائبیرین ہوائیں چلیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آج(منگل) سے سائبیرین ہوائیں چلیں گی۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق 24 اور 25 دسمبر کو شہر میں 25 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی تیز ہوائیں چلیں گی۔سردار سرفراز کے مطابق اس دوران شہر میں سردی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ اس دوران کراچی میں دن میں درجہ حرارت 25 ڈگری اور رات میں درجہ حرارت 9 تا 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔