آرٹس کونسل الیکشن، شرمناک ٹرن آؤٹ قابض گروپ پر عدم اعتماد رہے: نجم الدین شیخ

    آرٹس کونسل الیکشن، شرمناک ٹرن آؤٹ قابض گروپ پر عدم اعتماد رہے: نجم الدین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    کراچی (اسٹاف رپورٹر) نجم اشرف مبشر پینل نے آرٹس کونسل کے یک طرفہ الیکشن کے باوجود ووٹر ٹرن آؤٹ کی شرح شرمناک حد تک ہونے کا ذمہ دار قابض  پینل کو قرار دیا ہے آرٹس کونسل کے الیکشن میں صدارتی امیدوار نجم الدین شیخ برائے نائب صدر اشرف جبار قریشی اور برائے سیکرٹری مبشر میر اور دیگر نے پیر کے روز ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ آرٹس کونسل کے انتخابات میں ساڑھے پانچ ہزار سے زائد اہل ووٹرز نے ووٹ نہ ڈال کر  قابض گروپ کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے جبکہ 350 کے لگ بھگ ووٹرز نے قابض گروہ کے خلاف اعلانیہ و خفیہ طور پر ووٹ دیا نجم اشرف مبشر پینل کے امیدواروں نے کہا کہ 20 دسمبر کی شام ڈپٹی کمشنر ساتھ کے دفتر میں منعقدہ الیکشن ضابطہ اخلاق کے اجلاس میں واضح کر دیا گیا تھا کہ سب کچھ فکس ہے الیکشن غیر جانبدارانہ ہوں گے نہ شفاف اور نہ ہی الیکشن کا ماحول ازادانہ اظہار رائے کے لیے سازگار ہوگا جس پر وہاں موجود ہمارے نمائندوں نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا اور فیصلہ کیا کہ تمام تر سرکاری سرپرستی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے باوجود قابض گروپ کے مد مقابل کھڑے رہیں گے ان رہنماں نے کہا کہ پری پول رگنگ میں ہمارے امیدواروں پر دباؤ ڈال کر دستبردار کرادیا گیا اس کے باوجود گورننگ باڈی کا کوئی امیدوار اپنے صدر سے زیادہ ووٹ نہ لے سکا اس سے زیادہ عدم اعتماد اور کیا ہو سکتا ہے کہ نتائج ترتیب دیتے وقت کسی امیدوار کے ووٹ صدر سے زیادہ نہیں دکھائے گئے انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل کے حالیہ انتخابات میں کونسل کے ملازمین اور اکیڈمی کے طالب علموں کو انتخابی مہم میں استعمال کرنا قابل مذمت ہے اور نہ صرف یہ بلکہ آرٹس کونسل کے وسائل کو بھی بے دردی سے استعمال کیا گیا ہے الیکشن کے دوران الیکشن کمیشن کہیں نظر نہیں ایا یہ افسوسناک ہے جن خدشات کی نشاندہی  نجم اشرف مبشر پینل نے کی تھی الیکشن  کے روز وہ کھل کر سامنے آگئے جس میں سب سے اہم چیز  ووٹر لسٹ جو اپوزیشن کو نامکمل دی گئی تھی اور بہت ہی آخری لمحات میں دی گئی تھی جس میں بہت سے ممبران کے ساتھ رابطہ کرنا ناممکن تھا، نجم اشرف مبشر پینل نے چیئرمین آرٹس کونسل کمشنر کراچی سامنے یہ بات رکھی تھی کہ اپوزیشن کی حیثیت سے انہیں پروگرام کرنے کے لیے جگہ نہیں دی جا رہی جس پر انہوں نے  دسمبر  18 دسمبرتاریخ کیروز  پروگرام کرانے کے لیے جگہ دینے کی ہامی بھری تھی لیکن وہ بھی ناکام رہے اور پروگرام کی تاریخ نہ مل سکی  نجم  اشرف مبشر بینل کے ٹیم کے اراکین ممبران سے رابطہ کرنے میں جو دشواریاں در پیش رہیں  ان کی وجہ الیکشن کمیشن کا موثر نہ ہونا اور قابض گروپ کا آرٹس کونسل کے پورے نظام پر مسلط ہونا ہے آرٹس کونسل کے الیکشن  کیاس وقت تک بہتر نتائج حاصل نہیں ہو سکتے یا جب تک عدم مساوا ت  رہے گی یا مقابلیکیلیے لیول پلینگ فیلڈ اپوزیشن کو  میں میسر نہیں ہوگی  جب تک جمہوری تقاضے پورے نہیں ہوجاتے   نجم اشرف مبشر پینل کے ٹیم کے اراکین سے رابطہ کرنے میں چیئرمین آرٹس کونسل اپنا کردار ادا کر سکتے تھے  نجم الدین شیخ اشرف جبار قریشی مبشر میر نے آخر میں پینل کی جانب سے اراکین  آرٹس کونسل کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مخالف صورتحال کے ہوتے ہوئے بھی  ووٹ دے کرپینل پراپنے اعتماد کیا اور جمہوری انداز سے اعلانیہ حمایت کی یہی وہ روشنی کی کرن ہے جو ہمارے لیے امید ہے  پینل کو اگرچہ کم تعداد میں ووٹ ملے ہ لیکن یہ اس بات کی غمازی ہے کہ آرٹس کونسل کے اراکین کو  موجودہ انتظامیہ پر بالکل  اعتماد نہیں  اور وہ انہیں آرٹس کونسل کے لیے بہتر خیال نہیں کرتے یہی جمہوریت ہے یہی جمہوری تقاضے ہیں لیکن یہ اس وقت تک پورے نہیں ہوں گے جب تک جمہوری کلچر  آرٹس کونسل میں فروغ نہیں پائے گا سر دست  نجم اشرف مبشر پینل اپنے فورم دی آرٹس فورم کے پلیٹ فارم سے اس جدوجہد کو جاری رکھے گا۔