قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی پروقار تقریب
جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان احمد فاروق و قونصل جنرل خالد مجید نے کہا کہ دہائیوں سے دیکھے خواب کی تعبیر مکمل ہونے جا رہیی ہے اور یہ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کی نئی بلڈنگ انشاءاللہ تعالی اسلامی، پاکستانی اور سعودی عرب کے کلچر کی عکاس ہو گی جو ایک سال کی مقررہ مدت سے بھی پہلے مکمل کرا لی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے مغربی علاقے میں پاکستانیوں کی سب سے زیادہ تعداد بسلسلہ روزگار مقیم ہے اور اس قونصلیٹ کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کے بعد لوگوں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولتیں میسر ہوں گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل نے کہا کہ چار منزلہ اس عمارت میں پہلے دو فلور قونصلر سروسز کے لئے مختصص ہوں گے جبکہ تیسرے فلور میں دفاتر و میٹنگ ہال ہونگے اور چوتھا فلور حج ڈائرکٹوریٹ اور آر کیو کے لئے ہو گا جبکہ عمارت کو موجودہ دور کے تمام لوازمات سے مرصع کیا گیا ہے اور یہ عمارت سعودی وژن 2030 کے مطابق ایک اچھا اضافہ ہو گا۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ قونصل جنرل اور انکی ٹیم کی انتھک محنت کی وجہ سے برسوں سے رکا ہوا یہ منصوبہ اپنے پایہ تکمیل کی طرف جا رہا، جدہ ریجن میں عوام کو بہترین سہولتیں انشاءاللہ تعالی ایک ہی جگہ پر میسر ہوں گے. آخر میں سفیر پاکستان احمد فاروق اور قونصل جنرل خالد مجید نے مل کر عمارت کا سنگ بنیاد رکھا جبکہ عمارت کا اور ویو بذریعہ وڈیو بھی دکھایا گیا۔ پروگرام کے اخر میں دعائے خیر کرائی گئی.
انہوں نے اس منصوبے کے لئے سعودی حکام کی مسلسل حمایت اور تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے دیرینہ تعلقات مزید گہرے ہوتے جائیں گے.