ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، چوہدری اشفاق

ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، چوہدری اشفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیہ (نمائندہ پاکستان، نامہ نگار) ضلع لیہ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 11ارب 63کروڑ روپے کی لاگت سے جاری اورنئی 79ترقیاتی سکیمیں مقررہ اوقات میں مکمل کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے ،تعاون اور موثر مانیٹرنگ کے ذریعے تکمیل کو یقینی بنائیں(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

تاکہ ضلع لیہ کے 22لاکھ شہری ترقی کے ثمرات سے مستفیدہوسکیں۔یہ بات ایم پی اے چودھری اشفاق احمد نے ڈسٹرکٹ کوراڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوے کہی۔اجلاس میں اے ڈی سی جنرل محبوب احمد، چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ ،وائس چیئرمین نور محبوب میلوانہ ،سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ ،محمد اصغر چانڈیہ بھی موجود تھے۔اجلا س میں ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ پلاننگ عرفان انجم نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 40نئی سکیمیں1ارب 28کروڑ 59لاکھ روپے کی لاگت سے جاریہ 39سکیمیں 7ارب 2کروڑ 23لاکھ روپے کی لاگت سے جن میں سکول ،سپیشل اور ہائیر ایجوکیشن ،سپورٹس،صحت ،سوشل ویلفیئر،لوکل گورنمنٹ ،روڈز ،انہار،سرکاری عمارات،زراعت ،ایمرجینسی سروسزاورڈسٹرکٹ جیل کے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں پر کام کی رفتار اور فنڈز کے استعمال کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوے بتایا کہ 46فی صدسے 83فی صدتک کام مکمل کیا جاچکا ہے ۔اسی طرح انہوں نے لوکل گورنمنٹ کے تحت 5میونسپل کمیٹیوں کی 12سکیمیں 3کروڑ 50لاکھ روپے کی لاگت سے اور 48یونین کونسلوں کی 158ترقیاتی سکیمیں پر 12کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تکمیل پر بھی فنڈز کے استعمال اور کام کی رفتار کے بارے میں بتایا کہ 50سے 75فیصد کام مکمل کیا جاچکاہے ۔چوہدری اشفاق احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کے حقیقی مقاصد کا حصول عوام کو جدید سماجی سہولیات فراہم کرنا ہے۔اجلاس میں سی ای او تعلیم شوکت علی شیروانی ،ایکسین ہائی وے محمد ارشد،ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد افضل تارڑ،ایکسین انہار طارق عزیز،ایس ڈی او غلام شبیر،چوہدری محمد افضل،اکاونٹس آفیسر ملک اللہ داد،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرظفر اقبال کھارا ،ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر سجاد،سی او ضلع کونسل قاسم شکیل،ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ یوسف کلیم ودیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔