” وہ دیکھیں پولیس والوں کی۔۔۔“مریم نواز نے سرگودھا پہنچتے ہی پنجاب پولیس کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ سن کر ہی آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی ، ویڈیو بھی سامنے آگئی

” وہ دیکھیں پولیس والوں کی۔۔۔“مریم نواز نے سرگودھا پہنچتے ہی پنجاب پولیس کے ...
” وہ دیکھیں پولیس والوں کی۔۔۔“مریم نواز نے سرگودھا پہنچتے ہی پنجاب پولیس کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ سن کر ہی آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی ، ویڈیو بھی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کیلئے سرگودھا پہنچ گئیں، سرگودھا پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس والوں کی فٹنس دیکھ کر مریم نواز نے اپنی گاڑی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس والوں کے پیٹ دیکھیں کتنے نکلے ہوئے ہیں اور ان کی یہ ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔

ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارف حماد امجد جٹ کا کہناتھا کہ مریم نواز نے پولیس والوں کی حالت کا نوٹس لیا ہے مگر انہوں نے اس کے منہ پر بات نہیں کی،اس طرح وہ کیسے اسے شرمندگی کا احساس دلا سکتی ہیں۔


سوشل میڈیا یورز اعجاز کا کہناتھا کہ مریم نواز اپنی گاڑی میں تھی اور انہوںنے یہ کہا جو ہم سب کہیں نہ کہیں کسی کیلئے بات کرتے ہیں،اعجاز کا کہناتھا کہ پاکستانیوں کو احتساب کی کم ضرورت ہے کیونکہ پہلے ہی بہت سے لوگ ہم پر نظر رکھے ہوتے ہیں۔


جبکہ لونگ لاڈ کا کہناہے کہ یہ نجی گفتگو ہے اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر نہیں ہونا چاہئے اور آئندہ ایسے کام سے احتیاط برتی جائے۔


جبکہ سعود کا کہناتھا کہ مریم نواز نے پولیس اہلکار کی فٹنس پر صرف تبصرہ کیا ہے اس میں برائی والی کیا بات ہے۔