خواتین کی ہر فیلڈ میں ترقی اور خوشحالی اولین ترجیح‘ عنبرین رضا 

خواتین کی ہر فیلڈ میں ترقی اور خوشحالی اولین ترجیح‘ عنبرین رضا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (جنرل  ر پو رٹر‘ سٹی رپورٹر) سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب عنبرین رضانے کہا ہے کہ خواتین کی ہر فیلڈ میں ترقی و خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے،وومن (بقیہ نمبر4صفحہ 6پر)
ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ اپنے کثیر المقاصد نصب العین پر عمل کرکے خواتین کو ہر فیلڈ میں رہنمائی فراہم کر رہا ہے،وراثت،کوویڈ، ہراسمنٹ،نکاح،تعلیمی اداروں میں داخلے،رہائش،چائلڈ میرج،ملازمتوں کا کوٹہ،وراثت بارے رہنمائی فراہم کرنا ہماری پہچان ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام خواتین یونیورسٹی ملتان میں دو روزہ دختران پاکستان سیمینار اور ٹریننگ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار و ٹریننگ ورکشاپ میں وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ڈاکٹر عظمی قریشی،ڈاکٹر عصمت ناز،ڈاکٹر کاشف فراز،فوزیہ عرفان،ڈاکٹر شاہینہ کریم، ڈاکٹر محمد ضیاالحق،سماجی شخصیات اور طالبات کی کثیر تعداد بھی موجودتھی۔سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ عنبرین رضانے کہا کہ حکومت پنجاب کی نئی قانونی سازی سے خواتین کو مزید سہولیات میسر ہونگی،طالبات اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں انہیں ہر ممکن سپورٹ فراہم کرتے رہیں گے،دختران پاکستان سیمینار کا ملک بھر میں انعقاد اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ڈاکٹر عظمی قریشی نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد خواتین کو معاشرہ میں ان کا جائز مقام دلانا ہے، ہمیں تمام شعبوں اور بالخصوص معیشت میں خواتین کا کردار بڑھانا چاہئے، ان کی بھرپور حوصلہ افزائی وقت کی ضرورت ہے، ملک کی نصف سے زائد آبادی کو قومی ترقی کے عمل سے لاتعلق نہیں رکھا جاسکتا، خواتین کے کردار کو بڑھانے کیلئے انہیں آسانیاں اور سہولیات دینا ہوں گی، انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ دور میں خواتین کے روایتی کردار میں تبدیلی آئی ہے۔ خواتین اب مختلف شعبہ ہائے زندگی میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس کی سب سے بڑی اور اہم وجہ خواتین میں تعلیم حاصل کرنے کا بڑھتا رجحان ہے۔ ملک کی ترقی و خوشحالی کا دارمدآر ہی اس نکتہ پر مرکوز ہے کہ عورتوں کو ہر میدان میں آگے آنے کا موقع دیا جائے۔ڈاکٹر عصمت نازنے کہا کہ خواتین اپنی محنت سے معاشرے کی تقدیر بدل سکتی ہیں،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کریم نے کہا کہ حکومت پنجاب کی خواتین کی ترقی بارے اقدامات قابل تحسین ہیں وہ فراہم کردہ حکومتی مواقوں سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی صلاحیتوں کو ضرور منوائیں۔ڈاکٹر محمد ضیاالحق نے کہا کہ قیام پاکستان میں ملتان کی خواتین کی خدمات قابل قدر ہیں،اب ہم پیام پاکستان کے ذریعے ملک دشمن عناصر کو بھی امن کی تلقین کر رہے ہیں جوکہ خوش آئند ہے۔ڈائریکٹر وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر سنجیلا نویدنے کہا کہ طالبات وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ہیلپ لائن سے ہر قسم کی گائیڈ لائنز لے سکتی ہیں۔ڈاکٹر کاشف فراز نے کہا کہ تعلیمی سلسلہ کے دوران سٹریس کا خاتمہ ہماری ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے،طالبات ادھورے خواب پورے کرنے کے لیے ٹیشن فری ماحول کی طرف مائل ہوں اور مثبت نفسیاتی ٹیکنیکس سے آگاہی حاصل کریں۔
عنبرین رضا